the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


امریکا ، اقوام متحدہ میں فلسطین کو ریاست قرار دینے سے متعلق قرار داد میں تبدیلوں کے لیے سر گرم ہوگیا ہے۔ وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہےکہ وہ اگلے ہفتے یورپ میں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیل فلسطین کے درمیان اقوام متحدہ کی قرار داد پر تنازع ختم کرنے اور ممکنات کادائرہ کار بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہےکہ اگلے ہفتے یورپ ميں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی کم کرنے پرغورکیا جائے گا ۔ جان کیری پیر کے روز روم میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے ،جہاں اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی ممکنہ قرار داد پر بات ہوگی ، جس کی منظوری سلامتی



کونسل کے مستقل ارکان کودینا ہے ۔جان کیری کا کہنا ہے کہ وہ تناؤ کو کم کرنے کے لیے راستہ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ نیا تنازع کھڑا ہونے کے امکانات بھی کم کیے جائیں اس سب کے لیے ممکنات کا دائرہ کاربڑھارہے ہیں۔ اسی معاملے پر اردن کی تجویز کردہ قرار داد کو مغربی سفیروں نے غیر متوازن قرار دے دیا ہے ساتھ ہی فرانس برطانیہ اورجرمنی بھی ایک مسودہ تیار کررہے ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ کاکہنا ہےکہ چند ممالک ایسا معاہدہ چاہتےہیں جس پر اسرائیلی انتخابات سے پہلے عمل درآمد ہونا آسان ہوجو مارچ میں ہونے ہیں اور یہ قرار داد رواں ماہ ہی لائی جاسکتی ہے۔ اس معاملے پر جان کیری کی جمعرات کو فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات متوقع ہے ۔ -
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.